Quran written with Gold and Silk
دنیا میں پہلی بار سونے اور ریشم سے قرآن کی تیاری
حال ہی میں آذر بائیجان سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے دنیا میں پہلی بار قرآن مجید کو سونے کی تاروں سے ریشم پر تحریر کیا ہے اور اس قرآن مجید کی تیاری میں تین سال کا عرصہ لگا ہے-
33 سالہ تنزیلہ میمد زادی نے قرآن مجید کی آیات کو ریشم پر سونے کی تاروں کی مدد سے تحریر کیا ہے اور یہ تمام کام ہاتھوں سے سرانجام دیا گیا ہے-
اس قرآن مجید کی تیاری میں مجموعی طور پر 164 فٹ ریشم استعمال کی گئی ہے جبکہ اس ریشم پر قرآنی آیات کو تحریر کرنے کے لیے سیال سونے اور چاندی کا استعمال کیا گیا ہے-
تنزیلہ میمد زادی کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس قرآن مجید کی تیاری سے قبل پوری تحقیق کی ہے اور اس سے قبل کبھی بھی دنیا میں قرآن مجید کو ایسے میٹیریل پر نہیں تحریر کیا گیا-
تنزیلہ ریشم پر سونے کی تاروں کی مدد سے قرآن مجید تحریر کرنے کو اپنی زندگی کا سب سے بڑا کام تصور کرتی ہیں۔
Comments
Post a Comment